کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پی پی نے دو ہفتے سے ڈرامہ شروع کیا ہوا ہے۔ پورے پاکستان سمیت دنیا میں پاکستان کی واہ واہ ہورہی ہے۔ اس لیے پانی کے معاملے پر تماشہ کیا گیا۔ پنجاب اور کے پی پر الزامات لگائے گئے۔ سندھ کے پانی چوری میں پی پی کے اپنے نمائندے تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں بیٹھے لوگ پانی چور ہیں۔ وڈیوز بنائی اس میں ان کی چوری شامل تھی۔ انہوں نے کراچی کا پانی بند کرکے کہیں اور موڑ دیا۔ سندھ حکومت مکمل طور پر ایکسپوز ہوچکی ہے۔ کراچی کے لوگ کہتے ہیں اب گورنر راج لگادیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ پورے کراچی میں پانی صرف ٹینکرز پر مل رہا ہے۔ اربوں روپے کی کمیشن ٹھیکے لیے جارہے ہیں۔ کراچی کا پانی عوام کو دینے کی بجائے بیچا جارہا ہے۔ آج پورے کراچی میں ٹینکر چل رہے ہیں۔ سندھ اسمبلی اب پی پی جے دو نمبر حکمرانوں کو چلنے نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج پنجاب کے پی میں 8 بجے تک کاروبار کھلا ہوا ہے لیکن یہاں 6 بجے تک کاروبار بند کردیا گیا۔ ناصر شاہ پارک میں جا کر جلسے کررہے ہیں لیکن کاروبار کرنے کی اجازت نہیں۔