پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچ فیس بک پر بھی لائیو دیکھے جا سکیں گے

08:30 PM, 4 Jun, 2021

احمد علی

ابوظہبی (ویب ڈیسک) کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن بلآخر شروع ہونے جا رہا ہے۔ چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچ 9 جون کو بدھ کے روز سے ابوظہبی میں ہوں گے۔

پی ایس ایل کے بقیہ میچ فیس بک پر براہ راست نشر کرنے کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ بقیہ تمام میچ پیڈ آن لائن ایونٹس کے پلیٹ فارمز کے زیر اہتمام فیس بک پر دکھائے جائیں گے۔ پیڈ آن لائن ایونٹس کے تحت دکھائے جانے والے براہ راست میچوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میچوں کو مونٹائز کرنے کا موقع بھی حاصل کرے گا۔

لیگ کے میچ فیس بک پر دیکھنے کے لیے ناظرین/ صارفین کو بیک وقت سائن اپ عمل سے گزرنا ہو گا۔ سائن اپ کے بعد ناظرین/ صارفین فیس بک پر براہ راست میچ دیکھ سکیں گے۔

فیس بک پر لائیو میچ امریکا، کینیڈا، کیربین، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، افریقا، مشرق وسطیٰ، افغانستان، بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلا دیش، بھوٹان، نیپال اور مالدیپ سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک میں دیکھے جا سکیں گے۔

مندرجہ ممالک کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ باقاعدہ معاہدے کر چکا ہے۔ اس براڈ کاسٹ معاہدے کے تحت تمام ممالک میں فیس بک پر پی ایس ایل کے میچ لائیو دیکھے جا سکیں گے۔

پی ایس ایل 6 کی فیس بک پر لائیو سٹریم نیچے دیئے گئے لنک پر دستیاب ملاحظہ کی جا سکے گی:

مزیدخبریں