عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ، گیس بھی مہنگی کردی گئی

04:58 AM, 4 Jun, 2022

احمد علی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ صارفین پر اس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کیلئے گیس 44 فیصد جبکہ سوئی ناردرن کیلئے 45 فیصد مہنگی کی ہے۔ سوئی سدرن کیلئے گیس 308 روپے 53 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کے بعد قیمت ایک ہزار 7 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سوئی نادرن کیلئے گیس 2 سو 66 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دییتے ہوئے گیس کی قیمت 8 سو 54 روپے 52 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔
مزیدخبریں