وزیراعظم کا بجلی کی غیر معمولی لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار

11:01 AM, 4 Jun, 2022

احمد علی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ دو گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ کچھ برداشت نہیں، مجھے وضاحتیں نہیں چاہئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی غیر معمولی لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا گیا اور اس حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کیا ۔اجلاس میں سرکاری افسران کے علاوہ (ن) لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، مصدق ملک اور دیگر شریک ہیں۔ وزیراعظم نے بجلی کے محکموں سے منسلک افسران پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور عدالت میں پیشی کے بعد فوری متعلقہ افسران کو طلب کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ صرف 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اس پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ 10 گھنٹے سے زائد ہے، میں آپ کے جھوٹ کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کچھ بھی کریں لیکن دو گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ کچھ برداشت نہیں، مجھے وضاحتیں نہیں چاہئیں، عوام کو مشکل سے نکالیں، عوام کو لوڈشیڈنگ کی تکلیف سےنجات چاہیے، عوام تکلیف میں ہوں اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
مزیدخبریں