190 ملین پاونڈز کیس: نیب نے 22اہم رہنماوں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

04:36 PM, 4 Jun, 2023

احمد علی
لاہور: قومی احتساب بیورو ( نیب) نے22اہم رہنماوں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں۔ 190ملین پاوّنڈز کی غیرقانونی منتقلی کے سکینڈل میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نیب کی جانب سے 22اہم رہنماوں کیخلاف تحقیقات تیز کر دی گئیں ہیں ، سا بق وفا قی وزرا اور کا بینہ ممبرز کے نام گاڑیاں،جائیدادوں،اکا وَنٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ۔ نیب نے سیکرٹری ایکسائز کو 22رہنماوں کے ریکارڈز کیلئے مراسلہ جا ری کردیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق شیخ رشید،پرویز خٹک،عمر ایوب،حماد اظہر ،مراد سعید ،اسد عمر کے اثا ثوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری،اعظم سواتی،علی زیدی کے اثاثوں کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔ علی امین گنڈا پور،شفقت محمود،غلام سرور،شیریں مزاری کے نام اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خالد مقبول،فروغ نسیم،خسرو بختیار،اعجاز شاہ ودیگر کے نام جا ئیدادوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔
مزیدخبریں