جعلی بھرتیوں کا کیس: عدالت کا پرویز الہیٰ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
07:37 PM, 4 Jun, 2023
لاہور: سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی ۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے عدالت نے اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پرویز الہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے پرویز الہی کی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو خلاف میرٹ بھرتیوں کے کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت اینٹی کرپشن نے چوہدری پرویز الٰہی کا کیس سننے والے جج غلام مرتضیٰ ورک پر اعتراض کیا تھا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے ریمارکس دیے کہ آج میرے علاوہ کوئی اور جج نہیں میں فائل کے مطابق فیصلہ کروں گا، آپ کو میرا فیصلہ پسند نہ آئے تو آپ کل چیلنج کر لیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل اینٹی کرپشن عدالت کے جج غلام مرتضیٰ ورک نے کرپشن کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو بری کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔