اداکار ورون دھون کےہاں ننھی پری کی پیدائش

09:35 AM, 4 Jun, 2024

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکار ورون دھون کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نتاشا دلال نے ممبئی کے مقامی اسپتال میں بیٹی کا خیر مقدم کیا ہے۔

 اداکار اور انکی اہلیہ کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے لیکن اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اداکار کے والد و ہدایت کار ڈیوڈ دھون نے پوتی کی پیدائش کی تصدیق کردی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپتال کے باہر پاپارازی فوٹوگرافر ورون دھون کے والد سے بچے کی خیریت اور تفصیلات پر گفتگو کررہے ہیں اور اسی کے ساتھ انہیں دادا بننے پر مبارکباد بھی پیش کر رہےہیں۔

علاوہ ازیں خاندان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نتاشا اور بچہ صحت مند اور خیریت سے ہیں۔

دوسری جانب اداکار ورون کے پہلے بچے کی آمد کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں اور مشہور شخصیات کی طرف سے خوشی کا اظہار دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اور ساتھ ہی کئی صارفین اس جوڑے کو مبارکباد دیتے بھی نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ ورون دھون نے سال 2021 میں علی باغ میں منعقدہ تقریب میں نتاشا دلال کے ساتھ شادی کی تھی۔

مزیدخبریں