انتخابی نتائج میں بی جے پی کو جھٹکا، بھارتی اسٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی، اربوں ڈوب گئے

12:26 PM, 4 Jun, 2024

ویب ڈیسک : بی جے پی کے  ’’ اب کی بار 400 پار’’ کے نعرے انتخابی نتائج میں  خاطر خواہ کامیابی نہ ملنے  پر بھارتی  اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ ۔ جہاں سینسیکس میں 6 ہزار سے زیادہ پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ دوسری طرف نفٹی میں 2 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔سرمایہ کاروں کے45 لاکھ کروڑ ڈوب گئے۔

  ممبئی کی دلال اسٹریٹ میں سوگ کا سماں ہے،  سرمایہ کاروں کو اعتماد کو انتخابی نتائج سے جو جھٹکا پہنچا ہے  اسٹاک ایکسچینج اس سے سنبھل نہیں پارہی۔ مکیش  امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں 3 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ ٹی سی ایس کے حصص میں بھی ایک فیصد کی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ وہیں، سن فارما کے حصص میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
بامبے اسٹاک ایکسچینج کا مرکزی انڈیکس سینسیکس صبح 9.32 بجے 2700 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 73,808.49 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ ٹریڈنگ سیشن کے دوران سینسیکس بھی 76,300.46 پوائنٹس کی اونچائی پر ظاہر ہوا۔ جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا اہم انڈیکس نفٹی 466.45 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 22,797.45 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ تجارتی سیشن کے دوران، نفٹی بھی 22,724.80 پوائنٹس کے ساتھ نچلی سطح پر پہنچ گیا۔

مزیدخبریں