16 کاروبار چلانے کی حامل گاڑی متعارف، خصوصیات جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

01:47 PM, 4 Jun, 2024

علی زیدی

ویب ڈیسک: (علی زیدی)ویوا ٹیک پیرس ٹیکنالوجی ایونٹ کے دوران رینالٹ نے موبائل کلینک کی کانسیپٹ گاڑی پیش کی ہے جسے دور دراز شہروں اور ترقی پذیر ممالک کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس گاڑی کا نام یو فرسٹ ویژن ہے۔ رینالٹ نے اسے سافٹ ’ویئر ریپبلک‘ نامی ایک جوائنٹ وینچر کے ذریعے بنایا ہے۔ اس میں فرانسیسی میڈیا اور ٹیکنالوجی کی سات بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 15 دیگر اداروں اور کمپنیوں نے اس پراجیکٹ کے لیے اشتراک کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس گاڑی کا مقصد شہروں اور دور دراز علاقوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ جہاں میڈیکل سینٹرز موجود نہیں ہیں۔ لوگ اپنے موبائل فون پر ایپ کے ذریعے ڈّاکٹر سے وقت لے سکیں گے اور انھیں اس کے لیے کوئی لمبا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔ 

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس گاڑی کے ذریعے ڈاکٹر ان کے گھر کے قریب ہی ان کا معائنہ کر سکیں گے۔ سافٹ ویئر ریپبلک کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے 85 فیصد عام طبی ٹیسٹ ممکن ہوں گے اور اس سے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا۔

اس گاڑی کی افادیت میڈیکل سہولیات تک محدود نہیں۔ سافٹ ویئر ریپبلک کا کہنا ہے کہ یہ 16 دیگر کاروبار چلا سکتی ہے اور قریب تمام تر سروسز مہیا کرسکتی ہے۔

اس الیکٹرک کار کو فلیکسس نامی کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے جس میں فرانسیسی شپنگ کمپنی سی ایم اے سی جی ایم کے علاوہ وولوو کے ساتھ اشترک کیا گیا ہے۔ اس کے ماڈل 2026 میں متعارف کرائے جائیں گے۔

مزیدخبریں