پی آئی اے کا سعودی عرب کے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان 

02:24 PM, 4 Jun, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کرایوں میں رعایت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 سے 18 جون کے درمیان سعودی عرب جانے والے مسافروں کو کرایوں میں 30 فیصد رعایت دی جائے گی۔

ایئر لائن کی فیس بک پر شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ رعایت پاکستان سے ریاض، دمام اور القصیم جانے والے مسافروں کے لیے ہو گی۔

مزیدخبریں