پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگنے جارہی ہے:فیصل واوڈا

03:39 PM, 4 Jun, 2024

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حمود الرحمن کمیشن میں پی ٹی آئی نے اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ قانونی طور پر پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں نہیں مل سکتی، پاکستان میں ہونے کو کچھ بھی ہو سکتا ہے،اب سائفر کیس کا فیصلہ بھی آ گیا ہے،سائفر کیس میں ایک چیز اچھی ہوئی جج نے کہا وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے قوم کو بتایا یہ ایک ٹرینڈ سیٹ ہو چکا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ اچھا بھی قوم کو بتائیں گے برا بھی قوم کو بتائیں گے،حمود الرحمن کمیشن میں پی ٹی آئی نے اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارا ہے، پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگنے جارہی ہے،ایم کیو ایم لندن کو دیکھ لیں اس نے بھی اسی طرح کیا تھا۔

مزیدخبریں