کراچی : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 2 لاکھ 41 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا۔ 10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2336 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 820 روپے پر مستحکم رہی۔
اگر بات کی جائے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی۔ ہنڈرڈانڈیکس میں 788 پوائنٹس کی کمی آئی۔
جس کے بعد مارکیٹ 74 ہزار 787 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔