ویب ڈیسک: ویلش فائر نے شاہین آفریدی کے دی ہنڈرڈ لیگ چھوڑنے کی تصدیق کر دی۔ دی ہنڈرڈ لیگ چھوڑنے کے بعد شاہین آفریدی نے کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کے ساتھ بات چیت شروع کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہین آفریدی اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ اور دی ہنڈرڈ کی تاریخیں متصادم ہو رہی تھیں۔
دی ہنڈرڈ کے آنے والے سیزن کے لیے ویلش فائر نے 1 لاکھ پاؤنڈ میں شاہین آفریدی کو ری ٹین کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہین آفریدی نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو دی ہنڈرڈ چھوڑنے کی وضاحت کر دی ہے۔
شاہین آفریدی نے ای سی بی کو وضاحت دی کہ وہ 4 ہفتوں تک فیملی سے دور رہنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔ یاد رہے کہ دی ہنڈرڈ لیگ 23 جولائی سے18 اگست تک کھیلی جائے گی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گلوبل ٹی ٹوئینٹی لیگ 25 جولائی سے سے 11 اگست تک کھیلنے کی امید ہے۔ شاہین آفریدی کا پہلے ہی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ طویل معاہدہ ہے۔
شاہین آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویلش فائر کے ساتھ اس سال نہ کھیلنے کا افسوس ہے۔ دی ہنڈرڈ کا گزشتہ سیزن بہت انجوائے کیا۔ میں کارڈف میں واپس آنے کے لیے پرجوش تھا۔ میری آنے والے سیزن کے لیے ویلش فائر کے ساتھ نیک خواہشات ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ویلش فائر نے شاہین آفریدی کی جگہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری کو ری پلیس کر لیا۔