وفاقی حکومت کا پاک پی ڈبلیو ڈی کا ادارہ بند کرنے کا فیصلہ

06:42 PM, 4 Jun, 2024

(ویب ڈیسک )   وفاقی حکومت نے   پاک پی ڈبلیو ڈی کا ادارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے فیصلے سے ملازمین کے معاشی استحصال کا اندیشہ ہے۔ حکومت نے  بظاہر اصلاحات کے نفاذ کے بغیر ادارے کو بند کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے بعد وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر صوبوں میں عملدرآمد مشکوک ہوجائے گا۔ ادارے کی بندش سے 2500 سے زائد ملازمین کا یکسر بے گھر ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک پر تعیش مواقعوں کو ٹھکرا کر وطن عزیز کی خدمت کرنے والے انجنئیرز بے روزگار ہوں گے ۔

مزیدخبریں