اسٹورمی ڈینیئل کا میلانیا کو ڈونلڈ ٹرمپ کو چھوڑ دینے کا مشورہ

07:15 PM, 4 Jun, 2024

علی زیدی

ویب ڈیسک: (علی زیدی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو غیرقانونی ادائیگی کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد سابق فحش فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینیئل نے میلانیا ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شادی کے 19 سال بعد ٹرمپ کو چھوڑ دے۔

برطانوی جریدے دی مرر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کیا میلانیا انہیں (ٹرمپ) کو چھوڑے دے گی؟ اسٹورمی ڈینیئل جن کا حقیقی نام سٹیپنی کلیفورڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ہاں!

اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ جس جواز پر میلانیا ایسا کریں گی؟ اس کے جواب میں اسٹورمی ڈینیئل نے کہا کہ کیوں کہ وہ قصوروار ثابت ہوچکے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ان پر بدسلوکی ثابت ہوچکے ہے اور وہ حملے کا ذمہ دار بھی پایا گیا ہے۔ گزشتہ سال سول جیوری نے بھی ٹرمپ کو جنسی زیادتی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ 90 کی دہائی میں مصنف ای جین کیرول نے ٹرمپ پر نیویارک کے ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا الزام لگایا تھا۔ 

ڈینئلز نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ایک ایسا دھبہ ہے جو ان پر بہت دیر تک رہے گا۔ 

واضح رہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل فحش فلموں کی اداکارہ کو دی گئی رقم کی ادائیگی کو چھپانے کی کوشش میں جعلی کاروباری ریکارڈ کے 34 سنگین جرائم میں قصوروار قرار دیا گیا، اس طرح وہ پہلے امریکی صدر بن گئے ہیں جس پر کسی جرم کا الزام لگایا گیا اور سزا سنائی گئی۔

استغاثہ نے تقریباً 2 درجن افراد کو گواہی کے لیے بلایا اور منگل کے روز دلائل مکمل ہونے کے بعد جیوری نے فیصلہ سنانے کیلیے 2 دن کا وقت لیا۔ استغاثہ نے استدلال کیا کہ ٹرمپ نے اپنے مواقع کو بہتر بنانے کیلیے کاروباری ریکارڈ کو چھپانے کی کوشش کی، جو بالآخر وہ جیت گئے۔

جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مقدمے میں سزا سنانے کیلیے 11 جولائی صبح 10 بجے کی تاریخ مقرر کردی۔ انہوں نے کیس کے فریقین کو 13 جون تک تحریک التواء داخل کرنے کا حکم بھی دیا۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام تھا کہ فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ ان کے جنسی تعلقات تھے جس کو چھپانے کیلئی 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر اداکارہ کو رقم دی تھی اور اس کے نتیجے میں وہ الیکشن جیت گئے تھے۔

مزیدخبریں