پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،04مارچ 2021

04:10 AM, 4 Mar, 2021

احمد علی
قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، قومی اسمبلی کا گزشتہ اجلاس جاری رہے گا، کل اجلاس کو ختم کر کے نیا اجلاس بلایا جائے گا، قومی اسمبلی کے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لیا جائے گاعمران خان شکست تسلیم کرکے اسمبلیاں تحلیل کر یں اور دوبارہ انتخابات کرائیں، قومی اسمبلی کا نتیجہ حکومت اور اپوزیشن کی کامیابی کا معیار ٹھہرا تھا، پی ڈی ایم امیدوار کی کامیابی ثابت کر چکی ہے کہ اڑھائی سال سے ملک میں جعلی حکومت ہے، مولانا فضل الرحمان پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے وفاق میں یوسف رضا گیلانی اور سندھ میں پیپلز پارٹی کے سینیٹرز کی کامیابی پر سندھ بھر میں جشن جمہوریت کے نام سے تین روزہ جشن منانے کا اعلان کر دیاانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ موٹر وے سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی، موٹروے زیادتی کیس 10 گواہوں کے بیانات ریکارڈ اور جرح مکمل کر لی گئی ہے، انسداددہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ جیل میں سماعت کریں گےنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پی ایس ایل 6 کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی کو سلواوور کرنے کے باعث کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔
مزیدخبریں