بلی کی وجہ سے لندن کی ٹرینیں کئی گھنٹے تک رکی رہیں

05:44 AM, 4 Mar, 2021

احمد علی
لندن(ویب ڈیسک) بلی کی وجہ سے ٹرین سروس ڈھائی گھنٹے تک متاثر رہی اور کئی ٹرینوں کو روکنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق لندن میں بلی ٹرین کی چھت پر چڑھ گئی ٗ منگل کی رات نو بجے ٹرین نے مانچسٹر کیلئے روانہ ہونا تھا اس دوران ٹرین کی چھت پر ایک بلی بیٹھی نظر آئی۔ہر طریقہ آزما لیا مگر بلی نے ٹرین کی چھت سے اترنے سے انکار کر دیا۔جس کے بعد مسافروں کو متبادل ٹرین میں مانچسٹر کیلئے روانہ کیا گیا۔ آخر کار ڈھائی گھنٹے کی کوششوں کے بعد بلی کو ٹرین کی چھت سے اتارنے میں کامیابی ملی۔ٹرین نے لندن نے مانچسٹر کیلئے روانہ ہونا تھا۔اس دوران جو سب سے خطرے والی بات یہ تھی کہ بلی 25ہزار والٹ بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں کے با لکل پاس تھی اور اگر اتارنے کی کوشش میں وہ بجلی کی تاروں کی طرف جاتی تو یقینا اس کا بچنا ناممکن ہوتا۔ٹرین انتظامیہ نے ایک بلی کی مرغوب چیزوں سے بھری ہوئی ایک باسکٹ ٹرین سے نیچے رکھی جسے دیکھ کر کافی سوچ بچار کے بعد بلی نے ٹرین سے نیچے اترنے کا فیصلہ کیا۔اس دوران ٹرین تقریبا ڈھائی گھنٹے لیٹ ہو چکی تھی جب اس لین پر موجود دیگر ٹرینوں کا روٹ بھی متاثر ہو چکا تھا لیکن آخر کار انتظامیہ نے بلی کی جان بھی بچا لی اور اپنی ٹرین سروس بھی دوبارہ بحال کر دی۔
مزیدخبریں