پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،04مارچ 2021

07:16 AM, 4 Mar, 2021

احمد علی
سینٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی شکست ٗ وزیر اعظم عمران خان کا پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ ٗ وزراء اور سنیئر پارٹی رہنماؤں کو آج مشاورت کیلئے طلب کر لیا ٗ وزیر اعظم کو شکست کی وجوہات پر بریفنگ دی جائیگیوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ سینٹ الیکشن کے نتائج سے ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے ٗ سب نے دیکھا کہ پیپلز پارٹی نے ہر حربہ استعمال کیا۔پریس کانفرنس میں کہا کہ جمہوریت کے علمبرداروں نے جمہوریت کا قتل کیاالیکشن کمیشن نے گزشتہ رات وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا ٗ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا سے پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب کر لیا ٗ ریکارڈ کا جائزہ لے کر حکومتی ٹیم کے الزامات پرمزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائیگا۔سابق صدر پاکستان آصف علی ز رداری کا نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن سے رابطہ ٗ سابق صدر نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے پر دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے فوری استعفے کیلئے حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سینٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے ٗ قومی اسمبلی اراکین نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا ٗلیگی رہنما نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے اہم فیصلے منظر عام پر آئیں گے۔
مزیدخبریں