کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ 6ملتوی
10:37 AM, 4 Mar, 2021
کراچی(پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ 6ملتوی کر دیا گیا ٗ یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا ہے جب دو مزید ٹیموں کے 3کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آج پی سی بی حکام اور فرنچائزڈ مالکان کے درمیان ایک ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں کچھ فرنچائزز کی طرف سے اعتراضات اٹھائے گئے کہ کورونا کے حوالے سے انتظامات غیر مناسب ہے۔ کراچی کنگز نے ا س حوالے سے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں سیزن جاری رکھنا مشکل ہے اور بحیثیت سٹیک ہولڈرز ہم یہ فیصلہ کرتے ہوئے کہ اس سیزن کو جاری نہ رکھا جائے۔اس حوالے سے پی سی بی کچھ دیر میں باضابطہ طور پر اعلان کرے گا۔ دو ٹیموں کے مزید تین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں ٗ ان تینوں کھلاڑیوں نے گزشتہ میچوں میں شرکت نہیں کی تھی کیونکہ ان کو کورونا کی علامات ظاہر ہو رہی تھیں۔اس سے قبل تین کھلاڑیوں اور ایک کوچنگ سٹاف کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آچکا ہے۔کراچی کنگز کے آل راؤنڈر ڈیرن کرسچن نے پی ایس ایل 6 سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ وسیم اکرم کو ڈاکٹرز نے فوری طور پر ہوٹل چھوڑنے کا مشورہ دیدیا ہے۔ یہ اقدامات فرنچائزز کی طرف سے مسلسل کورونا کیسز سامنے کے بعد شکایات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ وسیم اکرم کے حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا کہ انہیں شوگر کی وجہ سے کورونا کا زیادہ خطرہ ہے اس لئے ڈاکٹرز نے انہیں فوری طور پر ہوٹل چھوڑنے کہا ہے اور آج شام تک وہ ہوٹل چھوڑ دیں گے۔ پاکستان سپر لیگ کا ایک کھلاڑی آج رات پاکستان سے واپس چلا جائیگا۔