انسانی حقوق کی پامالی پر بھارت کی ریٹنگ میں کمی

11:06 AM, 4 Mar, 2021

شازیہ بشیر

پبلک نیوز : انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پریس پربڑھتے دباؤ پر بھارت کی ریٹنگ کم کر دی گئی۔ تھنک ٹینک نے سیاسی اور شہری آزادی میں کمی پر بھارت کی ریٹنگ کم کردی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال مسلمانوں پر بڑھتا تشدد بھارت کے درجے میں کمی کا باعث بنا۔ دہلی ہنگاموں میں درجنوں مسلمانوں کی اموات بھارت کےدرجے میں کمی کا باعث بنے۔ آزادی کی  درجہ بندی میں بھارت کا  اسکور اب 71 سے کم ہوکر 67 ہوگیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فریڈم ہاؤس نے بھارت کو سیاسی حقوق میں 40 میں سے 34 نمبر دئیے۔

مزیدخبریں