اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پورے پاکستان نے گیلانی کی جیت کا جشن منایا اور کل پوری کٹھ پتلی حکومت نیوز کانفرنس کرنے آئی۔ حکومتی وزرا ڈرامہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا تھا ہم سیٹ جیت گئے تو اسمبلی تحلیل کردیں گے۔ آپ کو آپ کے لوگوں نے ریجیکٹ کر دیا ہے۔ پہلےاسمبلی توڑنے سے بھاگے اب نیا ڈرامہ سامنے لائے ہیں۔ پی ڈی ایم آپ کو بتائے گاعدم اعتماد کب اورکہاں ہوگا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کا ڈرامہ اپنی ہار کو چھپانے کی کوشش ہے۔ ہم نے ثابت کر دیا آپ اپنے ارکان اور ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ یہ فیصلہ آپ نہیں ہم لیں گے، کہ آپ کوعدم اعتماد کب اورکہاں کرنا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اپنی جمہوری جدوجہدجاری رکھیں گے ان ک ایکسپوز کرتےرہیں گے۔ نئے الیکشن کے اعلان کی ہمت نہ تھی تو اخلاقی طور پر اپنا استعفیٰ دیتے۔ ہمیں پہلے پنجاب کو بچانا چاہیے اس حکومت کو اب کوئی نہیں بچا سکتا۔ پی ڈی ایم کا جو متفقہ فیصلہ ہوگا اس پرعمل ہوگا۔ آپ نے ایک اینٹ نہیں لگائی ہم جانتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں وہ جانتے ہیں جنہوں نے ضمیر بیچا ہے، اگر جانتے ہیں تو اپنی پارٹی سے نکالیں ان کو۔