کیپٹن (ر) صفدر پر ایک اور تلوار لٹک گئی

02:26 PM, 4 Mar, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کی شکایات، محمد صفدر ولد محمد اسحاق کیخلاف نیب لاہور متحرک۔ لاہور نیب کی جانب سے کیپٹن محمد صفدر کو 10 مارچ صبح 11 بجے طلب کر لیا گیا۔

باوثوق زرائع کے مطابق جاری کردہ نوٹس میں محمد صفدر اور دیگر بے نامی داروں کے نام موجود تمام جائیدادوں کی لمبی فہرست جاری کی گئی ہے۔ نیب لاہور نے جاری کردہ لسٹ کے علاوہ دیگر بے نامی جائیدادوں اور مبینہ فرنٹ مین کے نام موجود پراپرٹی کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

زرائع کے مطابق لاہور میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب واقع کیپٹن صفدر کے نام فلور مل کی تفصیلات طلب کرلی گئی۔ مریم نواز کے نام موجود موضع مال پر موجود 337 کنال، 12 مرلہ اراضی کی تفصیل۔ موضع بدوکی میں واقع 62 کنال، 2 مرلہ اراضی اور موضع اسیل لکھووال میں واقع 14 کنال، 1 مرلہ اراضی، تحصیل رائیونڈ میں موجود 200 کنال اراضی بھی مانگی گئی تفصیلات میں شامل ہیں۔

زرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر کے اپنے نام موجود موضع بدو کی میں واقع 20 کنال اراضی، موضع لکھووال، لاہور میں دیگر 30 تا 40 کنال اراضی، تحصیل رائیونڈ میں 42 کنال اراضی شامل ہیں۔ موضع سلطان کے، سندر روڑ میں مریم نواز کے نام خرید شدہ 109 ایکڑ اراضی کی تفصیلات بھی طلب کت لی گئی۔

باوثوق زرائع کے مطابق جاتی امراء کے قرب میں موجود سقا ایگری کلچر فارم اینڈ جیو اسٹیٹ فارم ہائوس کی مکمل تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت جاری کی گئی اور نیب لاہور کیجانب سے کیپٹن صفدر کو نشاندہی کی گئی تمام جائیدادوں کی مکمل تفصیلات کے علاوہ دیگر زرعی، رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کی بھی مکمل تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر کو جاری نوٹس میں ان کے اپنے، دیگر اہل خانہ، بے نامی دار اور مبینہ فرنٹ مین کے نام موجود دیگر جائیدادوں کی بھی مکمل تفصیلات 10 مارچ کو طلب کر لی گئی ہیں۔

مزیدخبریں