لاہور ( پبلک نیوز) کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاہور کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن۔ زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔
کیپٹن (ر) محمدعثمان نے کہا ہے کہ لاہور کے مزید 12علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ لاہور میں سٹریٹ نمبر12 ڈبل ایف بلاک فیز4، مین سٹریٹ غازی روڈ آر بلاک فیز2 ڈی ایچ اے پر لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا۔ سٹریٹ نمبر8 آفیسر کالونی والٹن روڈ، سٹریٹ نمبر 4 ڈبل ڈی بلاک فیز4 ڈی ایچ اے پر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ چلڈرن لائبریری کمپلیکس،4 ایوان تجارت روڈ نزد باغ جناح، گلی نمبر2 G سے4G تک ہیراں روڈ اسلام پورہ، گلی نمبر 27راجگڑھ کو بھی بند کر دیا گیا۔ مکان نمبر42 اے سے46 اے تک محلہ نیوچوبرجی پارک، مکان نمبر390 اے سے 394اے تک گلشن بلاک، گلشن راویپر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا پے۔
کیپٹن (ر) محمدعثمان کا کہنا تھا کہ راشد سٹریٹ مکان نمبر 1سے4 بند روڈ سوڈیوال، گلی نمبر7جی او آر2، مکان نمبر57سے6 1ایف بلاک وحدت کالونی وحدت روڈ پر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ، نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس، ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔ ملک شاپس، چکن اور گوشت، مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ گروسری سٹورز، جنرل سٹورز، آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9 بجے سے شام 7 بجے کھل سکیں گی۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔ متاثر ہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتا ہے۔