شبلی فراز پر بھی 'پاوری گرل' کا جادو چل گیا

06:14 PM, 4 Mar, 2021

احمد علی
ویب ڈٰسک: وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز پر بھی 'پاوری گرل' کا جادو چل گیا۔ سینیٹ الیکشن میں سینیٹ منتخب ہونے کے بعد پاوری گرل سٹائل میں ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کوہاٹ کے آفیشل ہینڈل پر شیئر کردہ 12 سیکنڈ کی ویڈیو میں وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز کہہ رہے ہیں کہ یہ میں ہوں، یہ چیف منسٹر خیبر پختونخوا ہیں اور یہ ہماری وکٹری پارٹی ہورہی ہے۔
مزیدخبریں