شین وارن نے آخری پیغام کیا شیئر کیا تھا؟

04:39 PM, 4 Mar, 2022

احمد علی

دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن ممکنہ طور پر دل کا دورہ کرنے پر 52 برس کی عمر میں چل بسے۔ شین وارن کی اچانک موت پر شائقین کرکٹ افسردہ ہیں جبکہ پاکستان کے کرکٹرز نے بھی اظہار افسوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جب شین وان نے ’صدی کی بہترین گیند ‘ کرائی

شین وارن نے 12 گھنٹے قبل کیے گئے اپنی ٹوئٹ میں سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر راڈنی مارش کے انتقال پر اظہار افسوس کیا تھا تاہم وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ بھی اس دنیا میں چند گھنٹوں کے مہمان ہیں۔

شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 145 ٹیسٹ میں 708 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلوی لیجنڈ نے 194 ایک روزہ میچز میں 293 اور 73 ٹی ٹوئنٹی میں 70 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر راڈنی مارش بھی آج 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے راڈنی مارش کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

راڈنی مارش نے 96 ٹیسٹ اور 92 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

پاکستان کے دورے پر موجود آسٹریلوی کرکٹرز نے پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز راڈنی مارش کی یاد میں بازوؤں پرسیاہ پٹی بھی باندھی تھی۔

لیجنڈری اسپنر کے انتقال پر ٹؤئٹر صارفین کا اظہار تعزیت
مزیدخبریں