ڈالرز کی قلت، حکومت نے سرکاری حج پالیسی میں تبدیلی کردی

12:56 PM, 4 Mar, 2023

احمد علی
ڈالرز کی قلت، حکومت کی جانب سے حج پالیسی میں تبدیلی کردی گئی ہے . سرکاری حج سکیم کے تحت حکومت نے50 فیصد کوٹہ ڈالرز جمع کرانے والوں کیلئےمخصوص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حج اخراجات کے لئے وزارت خزانہ نے 2 ارب ڈالرز دینے سے معذرت کر لی ہے، ڈالر کی فراہمی کے لئے وزارت خزانہ کے حکام جلد ہی وزیر خزانہ سے ملیں گے۔ اگلے ہفتے حج پالیسی وفاقی کابینہ کو بھیجے جانے کا امکان ہے کہ جس کی 8 سے 10 روز میں وفاقی کابینہ منظوری دیدے گی۔ ڈالرز کی صورت میں حج اخراجات جمع کرانے والے قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزارت مذہبی امور نے حج اخراجات ڈالرز میں جمع کروانے کے لئے 25 فیصد کوٹہ مختص کیا تھا۔سرکاری حج سکیم کے تحت فی کس اخراجات 12 سے 13 لاکھ تک ہونے کا امکان ہے۔
مزیدخبریں