تمہاری خاطر جان بھی حاضر: نئی نویلی دلہن گولی کھا گئی، اسپتال داخل

12:30 PM, 4 Mar, 2024

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں دلہن نے پستول کی گولی نگل لی۔

پولیس کے مطابق پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر خاتون کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون کے شوہرکے مطابق پستول صاف کرنے کے لیےگولیاں باہر رکھی تھیں، اہلیہ نےمذاق میں گولی منہ میں رکھی جو اندر چلی گئی، دلہن کا ایکسرے کروایا گیا جس میں گولی واضح دیکھی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں