بلاول بھٹو نےآج غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے،عمر ایوب

03:13 PM, 4 Mar, 2024

ویب ڈیسک: عمرایوب نے کہا کہ میں تقریر کررہا تھا تو اس کا ایک لفظ بھی حذف نہیں کیاگیا،میری تقریرکومکمل طورپربراہ راست نہیں دکھایاگیا جبکہ سرکاری ٹی وی پرشہبازشریف کی تقریربراہ راست دکھائی گئی۔شہباز شریف کی تقریر چل سکتی ہے تو پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کی کیوں نہیں چل سکتی۔بلاول بھٹو نےآج غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمرایوب نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کل میں پارٹی کی طرف وزارت اعظمی کا امیدوار تھا، میری جماعت نے مجھے 92 ووٹ دیے تھے، میں تقریر کررہا تھا تو اس کا ایک لفظ بھی حذف نہیں کیاگیا۔میری تقریرکومکمل طورپربراہ راست نہیں دکھایاگیا جبکہ سرکاری ٹی وی پرشہبازشریف کی تقریربراہ راست دکھائی گئی۔

عمر ایوب نے کہا کہ کل محمود اچکزئی کےگھرپرچھاپہ مارا گیا اور ان کے گھر سے 2 گارڈز کو اٹھایا گیا، ہم محمود اچکزئی کے گھر چھاپے کی شدید مذمت کرتےہیں اور اس کے خلاف قرارداد پیش کریں گے۔ ہمارےکارکن پرتشددکےخلاف کارروائی کی ہدایت کریں۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ میں نے پی ٹی وی کی جانب سے لائیو نشریات نہ چلانے پر پارلیمنٹ میں نکتہ اٹھایا ہے،میں وزیراعظم کا امیدوار تھا تو میری تقریر کیوں نہ چلائی گئی،شہباز شریف کی تقریر چل سکتی ہے تو پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کی کیوں نہیں چل سکتی؟،بلاول بھٹو نے آج غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے۔بلاول بھٹو کو سائفر میکانزم کا علم نہیں۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ آج ایک پریولج موشن موو کیا جس پر سائن کیئے گئے۔پیمرا اور ایم ڈی پی ٹی وی کو طلب کرینگے۔بلاول نے غیر ملکی دورے تو کیے پر اپنی وزارت پر کام نہ کر سکے۔

مزیدخبریں