بھارت سے 200 ہندو یاتری شیوراتری میں شرکت کیلئے  6 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے

04:08 PM, 4 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک )   بھارت سے 200 ہندو یاتری شیو راتری میں شرکت کے لئے 6 مارچ کو آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق   ہندو یاتری واہگہ کے راستے پاکستان میں داخل ہوں گے۔ اس حوالے سے محکمہ اوقاف  کا کہنا ہے کہ   یاتریوں کی سیکورٹی،رہائش،ٹرانسپورٹ سمیت دیگرتمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ ہندو یاتری 7مارچ کو کٹاس راج روانہ ہوں گے  جبکہ   مہا شیو راتری کی مرکزی تقریب9مارچ کو کٹاس راج مندر میں ہو گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ   ہندو یاتری11مارچ کو کرشنا مندر،شاہی قلعہ کا دورہ کرکے12مارچ کو واپس بھارت روانہ ہوں گے۔

مزیدخبریں