مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ آننت امبانی کی گھڑی دیکھ کر حیران رہ گئیں

05:32 PM, 4 Mar, 2024

ویب ڈیسک:فیس بک کے بانی اور میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ اور ان کی اہلیہ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی گھڑی دیکھ کر حیران ہوگئے۔

ایشیا کے امیر ترین بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

اس تقریب کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں مارک زکربرگ، ان کی اہلیہ پرسکیلا چن اننت امبانی سے بات چیت میں مصروف ہیں۔

انہیں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’آپ کی گھڑی لاجواب ہے، بہت پیاری گھڑی ہے، واؤ‘، اہلیہ کی بات کاٹتے ہوئے زکر برگ کہتے ہیں کہ ’ہاں بالکل میں پہلے ہی اس گھڑی کی تعریف کر چکا ہوں‘۔

جس پر پرسکیلا گھڑی کے برینڈ کا نام پوچھتی ہیں جس پر اننت امبانی نے جواب دیا کہ یہ گھڑی رچرڈ مل کی ہے۔’

جس پر مارک زکر برگ کہتے ہیں کہ ’میں گھڑی خریدنے کا شوقین نہیں ہوں لیکن یہ گھڑی دیکھنے کے بعد میں واقعی حیران ہوں کہ گھڑیاں اتنی پیاری ہیں‘۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق خیال کیا جارہا ہے گھڑی کی قیمت تقریباً 10 لاکھ ڈالرز ہے جو پاکستانی روپے تقریباً 27 کروڑ8 لاکھ 69 ہزار روپے بنتی ہے، اس کےعلاوہ گھڑی میں 8 ہزار قیراط سونا اور ہیرے جڑے ہیں۔

مزیدخبریں