ویب ڈیسک: پنجاب کابینہ کے پہلے مرحلے میں 15 وزرا لیے جائیں گے اور آئندہ دو روز میں صوبائی کابینہ کے حلف اٹھائےجانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم اورنگ زیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور جنگلات کی وزارت ملنےکا امکان ہے جبکہ عظمیٰ بخاری کووزیراطلاعات پنجاب بنایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایاکہ خواجہ عمران نذیر پرائمری ہیلتھ، بلال یاسین خوراک، مجتبٰی شجاع ایکسائز ، خالد ججا محکمہ انہار اور فیصل ایوب ہاؤسنگ اور اسپورٹس کے وزیر ہوں گے۔سلمان نعیم اور رانا اسکندر حیات کو بھی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کو مشیر قانون پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ انہیں وفاق میں لیے جانے کی تجویز بھی زیرغور ہے، اس کے علاوہ پرویز رشید کو معاون خصوصی بنایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایاکہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے شافع حسین کو بھی وزیر بنایا جائے گا۔