اٹھارہویں ویمنز بیس بال چیمپیئن شپ واپڈا نے جیت لی

07:52 PM, 4 Mar, 2024

محمد شکیل خان

پبلک نیوز: فائنل میں واپڈا نے دفاعی چیمپئن آرمی کو سنسی خیز مقابلے کےبعد تین رنز سے شکست دیدی۔ 

لاہور کے ایف سی کالج میں ہونے والی  ویمنز بیس بال چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میں دفاعی چیمپئین آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ 7 ، 7  اننگز کے  فائنل کی چھٹی اننگز کے اختتام پر آرمی کو دو اسکور سے برتری حاصل تھی۔

آخری اننگز میں واپڈا کی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پانچ اسکور کا اضافہ کر کے 10 کے مقابلے میں 13 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔ 

چیمپیئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ سارا سال ٹریننگ کرتے ہیں اگر حکومت کی سرپرستی مل جائے تو بین القوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے۔

ویمنز چیمپیئن شپ میں ایچ ای سی تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ واپڈا کی صاعقہ ریاض پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف ٹورنامنٹ قرار پائیں۔ صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال شوکت جاوید اور سیکریٹری سید فخر شاہ نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی ۔

مزیدخبریں