ایکسپو سینٹر میں تین روزہ بین الاقوامی نمائش"پاکستان کیمیکل فورم" کا افتتاح

08:51 PM, 4 Mar, 2024

سدھیر چودھری

(ویب ڈیسک ) سدھیر چوہدری:  لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے لاہورایکسپو سینٹر  میں تین روزہ بین الاقوامی نمائش " پاکستان کیمیکل فورم" کا افتتاح کر دیا۔ یہ نمائش 6 مارچ 2024 تک جاری رہے گی ۔

افتتاحی تقریب میں پاکستان کوٹینگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین معظم رشید،ایل سی سی آئی کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز شیخ رضوان حیدر اور احمد الہی سمیت دیگر کاروباری افراد بے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تین روزہ نمائش بی ٹو بی میڈیا (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور پاکستان کیمسٹری کونسل کے زیر اہتمام سے ہورہی ہے۔ شو میں 250 سے زائد ملکی اور غیر ملکی مندوبین کیمیکلز، خام مال، پلانٹس اور مشینری، تجزیاتی آلات اور تیار شدہ مصنوعات وغیرہ کی نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔ 

اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لئے ،سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنے کے لئے اس قسم کی نمائشوں کا انعقاد بہت ضروری ہے ۔نمائش میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مندوبین پاکستان کا اچھا تاثر لے کر جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ امپورٹ کے مسائل ہیں اس لئے امپورٹ کے متبادل پر جانے کی ضرورت ہے اس کے لئے طلباء حوصلہ افزائی کی ضرورت ہےاور نجی شعبہ جب تک آگے نہیں آئے گا تب تک ہم ترقی نہیں کر سکتے۔امپورٹ کا متبادل تیار کر کے ہی ہم تجارتی خسارے پر قابو پا سکتے ہیں۔

نفتھا کریکر کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسے قائم کرنا بہت ضروری ہے حکومت کو اس کے لئے اقدام کرنے چاہیئے چاہے خود لگائے یا اس منصوبے میں نجی شعبے کو شامل کرے۔امید ہے کہ حکومت اس پر توجہ دے گی۔

 10ویں پاکستان کوٹنگ شو میں  کوٹنگز - پینٹس - انکس - سیلنٹ - تعمیراتی کیمیکلز اور سریس فینیشز مصنوعات نمائش کے لئے رکھی ہیں۔اس  کی تخمینہ آمدنی  50 بلین ڈالر ہےجبکہ ان کی برآمد کا حجم 19 ملین ڈالر ہے ۔سپیشلیٹی اینڈ  کموڈٹی کیمیکلز میں پیٹرو کیمیکلز وغیرہ کا تخمینہ آمدنی20 بلین ڈالر ہےجبکہ برآمدی حجم 1.15 بلین ڈالر ہےچوتھی پاکستان پولی یوریتھین ایکسپو میں ڈیلز: فومس - کنسٹرکشن - جوتے  -فلیکسیبل اینڈ ریجڈ  ایپلی کیشن کا تخمینہ شدہ ریونیو6.73 بلین ڈالر جبکہ ایکسپورٹ والیم 96.2ملین ڈالر ہے۔

 ایکسپورٹ میں کل لیب سلوشن بشمول تجزیاتی آلات - استعمال کی اشیاء - جانچ کی خدمات - فرنیچر کا تخمینہ آمدنی ایک ارب ڈالر ہے جبکہ اس کی ایکسپورٹ کا حجم407 ملین ڈالر ہے۔ پینٹ، فٹ ویئر، کنسٹرکشن، سیلانٹس، تجزیاتی آلات، استعمال کی اشیاء، ٹیسٹنگ سروسز، ٹیکسٹائل اور دیگر مختلف شعبوں کے کل لیب سلوشن فراہم کرنے والے مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کی مصنوعات کی ایک وسیع رینج 350 اسٹالز پر آویزاں کی گئیں ہیں۔

 سیمینارز اور کانفرنسیں بھی اس شو کا حصہ ہوں گی جہاں شرکاء کو صنعت اور تعلیمی اداروں کے اہم افراد کی پیشکشوں میں شرکت کا موقع ملے گا۔ شو میں ورکشاپس اور تربیت پیشہ ورانہ اور طلباء کے اداروں کو سیکھنے، علم کے اشتراک، صلاحیت کی تعمیر اور انٹرایکٹو سیشن کے ذریعے مہارتوں کو بڑھانے میں مدد کرے گی۔ ایک ChemSMART بھی اس ایکسپو کا حصہ ہوگا۔

مزیدخبریں