(ویب ڈیسک ) سدھیر چوھدری : رمضان پیکیج کا آغاز کل سے ہو گا۔ آٹا، گھی و چینی سمیت 19 اشیائے خورونوش پر سبسڈی دی جائے گی۔
رمضان پیکیج صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کے لئے مختص ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے رمضان پیکیج خریداری کے لئے خود ساختہ 500 سے 2000 روپے کی خریداری لازم قرار دے دی جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیائے خورونوش کی خریداری والوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹا 648 روپے میں ملے گا۔ چینی 109 روپے، گھی 365 روپے اور ثیلہ چاول 325 روپے کلو میں دستیاب ہوں گے۔ دال چنا 240، کھجور420،ٹوٹہ چاول 205 روپے کلو ملیں گے۔
سبسڈائز اشیاء میں جام شیریں، دودھ، خشک مصالحہ جات بھی شامل ہیں۔ بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ایک ماہ کے دوران 20کلوآٹا، 5کلوگھی، 5کلو چینی، 3،3کلودالیں اور چاول لے سکتے ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز چائے پر 100 روپے، کجھور پر 40، دال ماش 25، دال مونگ 25، دال مسور 25 اور مشروبات پر 30 روپے کی بچت ہو گی۔