ویب ڈیسک: امریکا میں انڈوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کے بعد مرغیاں کرائے پر دینے کا رجحان جنم لے چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انڈے کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافے کے بعد چند امریکی کمپنیوں نے ایک دلچسپ پیشکش کی ہے۔ " مرغیاں کرائے پر"،، جی ہاں مرغیاں کرائے پر لیں اور تازہ انڈے گھر پر حاصل کریں۔
سروس میں آپ کو 6 ماہ تک مرغیاں، چارہ اور مدد فراہم کی جائے گی۔ جس سے صارفین گھر پر تازہ انڈے جمع کرسکیں گے۔ 6 ماہ میں آپ کو 600 ڈالر جمع کروانے ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ 2 مرغیاں فی ہفتہ ایک درجن انڈے دینے کی اہلیت رکھتی ہوں گی۔
شہریوں میں مرغیاں کرائے پر لینے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جب تک انڈوں کی قلت اور زیادہ قیمتیں جاری رہیں گی۔ مرغیاں کرائے پر دینے کا کاروبار پھیلتا رہے گا۔