روس کی یوکرین میں یورپی فوجیوں کی ممکنہ تعیناتی کی مخالفت

10:35 AM, 4 Mar, 2025

ویب ڈیسک: روس نے یوکرین میں یورپی فوجیوں کی ممکنہ تعیناتی کی مخالفت کردی ہے۔ 

اقوام متحدہ کے ویانا دفتر میں روس کے نئے مستقل مندوب میخائل الیانوف نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ 2 وجوہات کے سبب یورپی امن دستے قبول نہیں کیے جاسکتے۔

"سب سے پہلے، یورپی یونین غیر جانبدار نہیں ہے، اور امن فوجیوں کو غیر جانبدار ہونا چاہیے،" 
"دوسرے، روس واضح طور پر اس کے خلاف ہے۔"

دوسری جانب روسی ایجنسی کا دعویٰ تھا کہ یورپ ایک لاکھ اہلکاریوکرین میں تعینات کرنا چاہتا ہے، برطانیہ اور فرانس نے امن دستے یورپ بھیجنے پر غورکیا تھا۔

مزیدخبریں