پوپ فرانسس کےپھیپھڑوں نے کام چھوڑدیا،مصنوعی سانس دیا جانے لگا

11:19 AM, 4 Mar, 2025

ویب ڈیسک :کیتھولک مذہبی سربراہ پوپ فرانسس کی حالت بگڑ گئی ، پھیپھڑوں نے کام چھوڑ دیا۔۔۔مصنوعی سانس دیا جانے لگا۔

88  سالہ پوپ فرانسس دو ہفتوں سےروم کے گمیلی اسپتال میں  داخل ہیں جہاں ان کی ایک روز میں دو دفعہ برونکو سکوپی کی گئی کیونکہ انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، ویٹی کن کے بیان کے مطابق ان کی حالت خطرے سےباہر قرارنہیں دی جاسکتی۔

 یادرہے پوپ فرانسس کو 14 فروری کو برونکائٹس کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن ان کی حالت بگڑ گئی اور  انہیں  ڈبل نمونیا ہو گیا۔ 22 فروری کو، انہیں  دمہ کا طویل دورہ پڑا اور پلیٹلیٹس کم ہونے کے  باعث انہیں  پلازما  بھی لگایاگیا۔  

بتایا گیا ہے کہ  انہیں جوانی میں پلورسی کا مرض لاحق ہوا تھا جس کے باعث ان کے پھیپھڑوں کا کچھ حصہ سرجری کے ذریعے نکال دیا گیا تھا۔

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ   پوپ فرانسس کی عمر اور سانس کی دائمی بیماری  کے باعث ان کی مستقل صحت یابی میں وقت لگے گا۔

پوپ کی صحت کے لیے رات کے وقت دعائیہ تقریبات کا سلسلہ سینٹ پیٹرز باسیلیکا کے ساتھ ساتھ اٹلی اور بیرون ملک کے قصبوں اور شہروں میں بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں