ویب ڈیسک: اسرائیلی پابندیوں کے باوجود ماہِ رمضان کی چوتھی رات تقریباً 80 ہزار فلسطینیوں نے یروشلم کی مسجد الاقصیٰ میں تراویح نماز ادا کی۔
عرب نیوز کے مطابق محکمہ برائے یروشلم وقف و الاقصیٰ مسجد نے کہا ہے کہ 80 ہزار نمازیوں میں سے اکثریت یروشلم کے رہائشی اور اسرائیل کے فلسطینی شہریوں کی تھی جو سنہ 1948 سے یہاں رہائش پذیر ہیں۔جبکہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں سے آنے والے ہزاروں فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج کی چیک پوسٹس پر ہی روک دیا گیا تھا۔
اسرائیل نے ماہِ رمضان میں مسجد الاقصیٰ کے حوالے سے نئی پابندیاں متعارف کروائی ہیں۔
دوسری جانب فلسطین نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ملٹری پولیس نے پیر کو ایک کمپاؤنڈ پر چھاپے میں تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔
اسرائیل نے رمضان کے آغاز میں ہی مقبوضہ مشرقی یروشلم کے مرکز میں واقع قدیمی شہر میں اضافی فوج تعینات کر دی تھی۔