کیا ڈونلڈ ٹرمپ بیمارہیں؟ سوشل میڈیا پر افواہوں کا طوفان

12:37 PM, 4 Mar, 2025

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کے بارے میں سوشل میڈیا پر افواہوں کا طوفان۔۔۔   ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

  سوشل میڈیا پر  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گولف کھیلنے کی ویڈیو وائرل  ہوئی ہے جس میں  صدر ڈونلڈ ٹرمپ   گولف کارٹ سے اترتے ہوئے اپنی ٹانگ گھسیٹ کر چل رہے ہیں ۔

ویڈیو ٹرمپ کی مار-اے-لاگو اسٹیٹ  کی گولف گراؤنڈ کی ہے۔ ان کی صحت کے بارے میں سوشل میڈیا پر طرح طرح کے سوالات کئے جارہے ہیں تاہم ٹرمپ ٹیم کے ترجمان سٹیون چوینگ نے غصے سے صدر کی خرابی صحت  کی بارے میں افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'بدعنوان اور اخلاقی طور پر دیوالیہ لبرل  اور کرپٹ میڈیا نے اب مکمل جھوٹ اور من گھڑت جھوٹ کا سہارا لیا ہے کیونکہ ان  میں  کوئی شرم نہیں ہے'۔

 ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ مکمل جانچ اور ان کے میڈیکل ریکارڈ تک رسائی کے بغیر صدر ٹرمپ کو لاحق امراض کی تشخیص ناممکن ہے، تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ صدر کی لرزتی ہوئی ٹانگ مختلف حالات کا نتیجہ ہو سکتی ہے.

برطانوی اسپورٹس سائنس داں اور چوٹوں کی بحالی کے ماہر ارون گرے  کا کہنا ہے  کہ لگتا ہے کہ ٹرمپ  ایک ایسے مرض کا شکارہیں  جس میں دونوں گھٹنے اندر کی طرف جھک جاتے ہیں۔ تاہم کچھ ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ ٹرمپ کی ٹانگ اعصابی تنزلی کے  مرض امیوٹروفک لیٹرل سکلیروسیس (ALS) یا ایک سے زیادہ سکلیروسیس کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔
 ان کا کہنا تھا کہ ان کا قد 6 فٹ 3 انچ ہے اور لگتا ہے ان کو 'knock kne' ہے، جسے سائنسی طور پر bilateral knee valgus کہا جاتا ہے۔ یہ   عام مرض ہے جو  خاص طور پر لمبے قد اور 'کمزور گلوٹ مسلز' والے افراد میں پایا جاتا ہے ۔

 گرے کے مطابق یہ بے ضرر' ہے، لیکن اس سے اندرونی گھٹنوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے، کولہے کی تکلیف، گٹھیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اور کمر کے نچلے حصے کے مسائل ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر Snieguole Geige  کا خیال ہے کہ   ٹرمپ کی لرزتی ہوئی ٹانگ ڈسک کے مسئلے کی وجہ سے ہو سکتی ہے، جیسے کہ ہرنیٹڈ ڈسک - جو ٹانگوں میں درد، بے حسی اور کمزوری کا باعث بن سکتی ہے۔

مزیدخبریں