چین کا جوابی وار:امریکی زرعی اجناس پر15فیصد اضافی ٹیکس لگادیا

01:59 PM, 4 Mar, 2025

ویب ڈیسک: ٹرمپ ٹیرف کے اعلان کے بعد چین نے بھی جوابی وار کرتے ہوئے امریکا کو بڑ اجھٹکا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج امریکا نے چین پر 10 فیصد اضافی ٹیرف کا نفاذ کیا تو چین نے تجارتی جنگ میں جوابی وار کرتے ہوئے امریکا پر بھی اضافی ٹیرف کا اعلان کردیا ہے۔ چین نے امریکی زرعی اجناس اور اہم کمپنیوں پر سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔ 

چینی وزارت خزانہ نے  امریکی چکن، گندم، مکئی اور کپاس پر 15 فیصد جبکہ سویابین، ڈیری مصنوعات اور دیگر غذائی اشیاء پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ، چین کی وزارت تجارت نے 15 امریکی کمپنیوں پر چین سے خریداری پر پابندی لگا دی،جس میں امریکا کی سب سے بڑی ڈرون ساز کمپنی Skydio بھی شامل ہے۔ جو امریکی فوج اور ہنگامی سروسز کو ڈرون فراہم کرتی ہے۔

مزیدخبریں