چیئرمین پیپلز پارٹی کی سابق صوبائی وزیر سے بیٹےکے انتقال پر اظہار تعزیت

07:36 PM, 4 Mar, 2025

ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی ضلع کیماری کے علاقے پرانا گولیمار میں سابق صوبائی وزیر عبداللہ بلوچ کی رہائش گاہ آمد، بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سابق صوبائی وزیر عبداللہ بلوچ سے ان کے صاحبزادے ابراہیم بلوچ کے انتقال پر تعزیت کی۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ابراہیم بلوچ کی ہمشیرہ، رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ سے بھی ان کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔


بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ابراہیم بلوچ کے بھائی، سندھ حکومت کے ترجمان مصطفی عبداللہ بلوچ سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔


چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے غم کی اس گھڑی میں ابراہیم بلوچ کی والدہ کو بھی پرسہ دیا اور ابراہیم بلوچ کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر کی دعا کی۔


بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ شیری رحمان، وقار مہدی، سعید غنی، عبدالقادر پٹیل و دیگر نےبھی سوگواران سے تعزیت کی۔

مزیدخبریں