عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

08:20 PM, 4 Mar, 2025

ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد   ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 26 سینٹ کمی سے 68.11 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

  خام تیل کی قیمتوں میں منگل کو کمی ریکارڈ گئی، تیل کی قیمتوں میں کمی ان رپورٹس کے بعد سامنے آئیں کہ اوپیک پلس اپریل میں طے شدہ پیداوار میں اضافے کے منصوبے پر عمل کریگا جبکہ مارکیٹیں امریکا کی جانب سے کینیڈا، میکسیکو اور چین پر محصولات کے نفاذ کیلئے تیار ہورہی ہیں۔

 امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ( ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 26 سینٹ یا 0.4 فیصد کم ہوکر 68.11 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

فلپ نووا کے اجناس کے اسٹریٹجسٹ ڈیرن لیم نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں جاری کمی بنیادی طور پر اوپیک پلس کے پیداوار بڑھانے کے فیصلے اور امریکی محصولات کے نفاذ کی وجہ سے ہے، روس، یوکرین تنازع سے متعلق جغرافیائی سیاسی حالات بھی ایک پیچیدہ عنصر بن رہے ہیں۔

مزیدخبریں