کورونا سے ایک روز میں مزید 161 افراد جاں بحق
06:04 AM, 4 May, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز ) ملک میں کورونا کے باعث اموات میں ایک بار پھر اضافہ، تیسری لہر ایک روز میں مزید 161 افراد کی جان لے گئی، ایک ماہ بعد 4 ہزار سے کم کیسز رپورٹ، 3 ہزار 377 افراد میں وائرس کی تصدیق، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.9 فیصد رہی، 5 ہزار 326 مریضوں کی حالت تشویشناکنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے مزید161مریض جاں بحق ہوئے ٗ 3ہزار377افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جبکہ اس وقت پاکستان بھر میں مکمل کو روناکے ایکٹیو کیسز کی تعداد 86ہزار151تک پہنچ چکی ہے۔ملک بھر میں کورونا کے 7 لاکھ33ہزار 062مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ٗ جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد8لاکھ37ہزار523 ہے ٗ آج تک کورونا کا شکار ہونے والے پاکستانی کی تعداد 18ہزار 310ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں37,587ٹیسٹ کئے گئے۔