’’شاہد خاقان جیسے درباری ہمیشہ چور دروازے سے آئے‘‘
06:12 AM, 4 May, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ شاہد خاقان اور دوسرے درباری اپنے ذاتی فائدے کیلئے پاکستان کے مستقل سے کھیلنے والے سیاستدان ہیں ٗانتخابی اصلاحات سے بھاگنے والے ہمیشہ چور دروازے سے حکومت میں آئے، ہار کر دھاندلی کا رونا اور انتخابی اصلاحات سے بھاگنا نااہلوں کی منافقت ہے۔ معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے ایک بیان میں کہا کہ نااہل چور کبھی نہیں چاھیں گے کہ ملک میں شفاف الیکشن ہوں، نااہل لیگ نے اپنے عمل سے ایک بار پر ثابت کیا کہ اصل سلیکٹڈ شریف خاندان ہے،نااہل لیگ کے غلط فیصلوں کا خمیازہ مہنگی بجلی اور ماحولیاتی آلودگی کی صورت میں پاکستان بھگت رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چوروں کی طرح مہنگے ایل این جی اور آئی پی پیز معاہدوں کے بجائے بجلی کا بنیادی مسئلہ حل کیا، 60سال بعد8 سو میگا واٹ کے مہمند ڈیم کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، مئی 2025 تک مکمل ہو جانے کے بعد یہ سالانہ 2862 میگا واٹ بجلی مہیا کرے گا۔