پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،04 مئی ، 2021

07:55 AM, 4 May, 2021

اویس
وزیراعظم عمران خان کی 35 اسلامی ممالک کے سفیروں سے ملاقات، کہا ملکر دنیا کو بتانا چاہیئے کہ ہمارے دلوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن پاک کا کتنا احترام ہے، اسلام کو دہشتگردی اور انتہا پسندی سے جوڑنا نامناسب ہے، مقدس شخصیات کی توہین سے مسلمانوں کو تکلیف پہنچتی ہے، اسلامی ممالک کے سفرا نے وزیراعظم کو تعاون کا یقین دلایا۔یورپی یونین کےتحفظات دورکرنے کوتیار مگر توہین رسالت قانون پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو دو ٹوک اور واضح پیغام، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں جی ایس پی پلس سٹیٹس پر یورپی یونین کی قرارداد میں اٹھائے جانے والے نکات پر مشاورت، جبری گمشدگی، صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کے قوانین جلد پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ۔ملک میں کرونا کے باعث اموات میں ایک بار پھر اضافہ، تیسری لہر ایک روز میں مزید 161 افراد کی جان لے گئی، ایک ماہ بعد 4 ہزار سے کم کیسز رپورٹ، 3 ہزار 377 افراد میں وائرس کی تصدیق، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.9 فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 86 ہزار 151 ہو گئی، 5 ہزار 326 مریضوں کی حالت تشویشناک۔ملک میں پہلی بار ویکسین لگانے کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی، سربراہ این سی او سی وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں گزشتہ روز ایک لاکھ 64 ہزار افراد کو انسداد کرونا ویکسین لگائی گئی،، کل 40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کا پہلا دن تھا۔کرونا ویکسین کے حوالے سے ایک اور اچھی خبر، کوویکس اتحاد کے تحت پاکستان کو کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ 7 مئی کو ملے گی،آسٹرازینیکا مفت ویکسین کی پہلی کھیپ 12 لاکھ ڈوز پر مشتمل ہو گی، کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا، ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں کرونا سے بچاؤ کے لیے ویکیسن کی 3 کروڑ ڈوز کی ڈیل سائن کر چکے
مزیدخبریں