’’سی پیک کیخلاف سازش کرنے والوں کو منہ توڑ جواب‘‘

08:08 AM, 4 May, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) چیئر مین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک کے علاوہ سے تمام خدشات کا خاتمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہیں ، سی پیک کودنیاکی کوئی طاقت روک نہیں سکتی، سی پیک منصوبہ ملتان سکھرموٹروےمکمل ہوگیا،چین کے ساتھ ہمارے آزمودہ تعلقات ہیں، سی پیک کےبہت سےمنصوبےمکمل ہوتےنظرآرہےہیں۔اسپیشل اکنامک زون میں بہت سے لوگ دلچسپی ظاہر کررہے ہیں، فیصل آباد میں کینیڈین، جرمن اور چائنیز نے دلچسپی ظاہر کی ہے، گوادر فری زون فیز ٹو بھی جلد شروع کررہے ہیں، گوادر فری زون میں 12 فیکٹری بن رہی ہیں، ایک فیکٹری شروع ہوگئی ہے۔
مزیدخبریں