فیصل آباد: سنگدل باپ نے 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا

08:57 AM, 4 May, 2021

حسان عبداللہ

فیصل آباد(پبلک نیوز) پولیس کے مطابق بنڈالا میں سنگدل باپ نے چار بچے نہر میں پھینک کر مار ڈالے۔ تھانہ کھرڑیانوالا کی حدود میں ہونے والے وقوع کے بعد پولیس نے سفاک قاتل محسن کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم محسن غربت کے باعث بچوں کے عید کے کپڑے نہ بنا سکا۔ چار روز قبل ملزم محسن عید شاپنگ کے بہانے بچوں کو لے گیا اور تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کو بھکھی نہر میں پھینک دیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم نے واپسی پر بچوں کو لاہور رشتے دار کے گھر چھوڑنے کا ڈرامہ کیا۔ بدنصیب بچوں میں جویریہ، نمرہ، عروہ، ذوالقرنین شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بیوی کے تھانے درخواست دینے پر ملزم محسن کو حراست میں لیا گیا۔ ملزم نے تفتیش میں بچے نہر میں پھینک کر مارنے کا اعتراف کر لیا۔ ملزم کی نشاندہی پر بھکھی نہر میں بچوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں