’پاکستان اسٹیل ملز کا آکسیجن پلانٹ 3 ماہ میں تیار ہو سکتا ہے‘

01:29 PM, 4 May, 2021

احمد علی

کراچی ( پبلک نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز میں موجود آکسیجن پلانٹ کم از کم تین ماہ میں تیار کی جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس پلان کو کارآمد بنانے کیلئے ایک ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ سندھ حکومت پلانٹ کا جائزہ لے کر چلائے گی۔ ہم ایک ارب روپے خرچ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ڈاکٹرزکے ساتھ بات چیت کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ آکسیجن کی ضرورت ہوگی، ہمیں بھرپور تیاری کرنی ہے۔ میں اولڈ ایج ہومز میں کورونا وائرس ویکسین کرواؤں گا۔

مزیدخبریں