موٹروے پولیس کی ایمانداری، 12 لاکھ مالک کو دیدیئے

02:36 PM, 4 May, 2021

احمد علی

اسلام آباد ( پبلک نیوز) موٹروے پولیس نے امدادی کارروائیوں کے دوران ملنے والے 12 لاکھ روپے نقد مالک کے حوالے کر دیئے۔

ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق المناک حادثہ میں ملوث بس سروس کے خلاف ڈی آئی جی موٹروے کی سخت کارروائی کے بعد حادثہ میں ملوث بس کمپنی کی تمام بسوں کا داخلہ موٹروے پر بند کر دیا گیا۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق دفعہ 45 NHSO اور دفعہ 35(10) MVR 1969 ۔کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی۔ موٹروے پولیس کی بروقت امدادی کارروائیوں سے زخمیوں کو فوراً ہسپتال پہنچایا گیا۔

حادثے کی جگہ سے لاکھوں روپے نقد اور قیمتی سامان تحویل میں لے لیا گیا۔ ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے خود امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔ موٹروے پولیس کی جانب سے برہان کیمپ میں ہیلپ ڈیسک بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں