پی ایس 70 بدین ٹو کے ضمنی الیکشن میں التواء کیلئے درخواست جمع

02:44 PM, 4 May, 2021

احمد علی

پبلک نیوز: پی ایس 70 ماتلی (بدین ٹو) میں ضمنی الیکشن میں التواء کے لیے چیف الیکشن کمیشن اور رٹرننگ افسر کو درخواست جمع کرا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے نامزد امیدوار مولانا گل حسن نے رمضان المبارک اور کرونا وائرس کے باعث ایک سے ڈیڑھ ماہ تک ضمنی انتخابات روکنے کیلئےچیف الیکشن کمیشن اور رٹرننگ افسر کو درخواست دے دی۔ جمعیت علمائے اسلام پی ایس ماتلی کے امیدوار مولانا گل حسن نے کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کیلئے خط لکھ دے دیا۔

جے یو آئی کے نامزد امیدوار مولانا گل حسن نے مؤقف اختیار کیا کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر باعث الیکشن ورک کرنا اور مہم چلانا مشکل ہے۔ تازہ کراچی کے این اے 249 ضمنی الیکشنی میں ٹرن آئوٹ بہت کم رہا، اب اس سے بھی ٹرن آئوٹ کم رہنے کا امکان ہے۔ کرونا وائرس کے باعث سندھ حکومت اور وفاقی حکومت لاک ڈاؤن کی طرف جا رہی ہیں، الیکشن کرانا خطرے سے خالی نہیں ہوگا۔

اپنی درخواست میں انھوں نے اپیل کی کہ رمضان المبارک اور کرونا وائرس کے باعث ایک سے ڈیڑھ ماہ تک ماتلی کی ضمنی الیکشن کو ملتوی کیا جائے۔ کرونا کے باعث ووٹرز عوام کی جان مال کے تحفظ کیلئے الیکشن کو ایک ماہ کیلئے ملتوی کیا جائے۔

مزیدخبریں